اتراکھنڈ میں موسم میں بہتری آنے اور سڑکوں کی مرمت کے بعد آج سے چاردھام یاترا کیلئے رجسٹریشن کا عمل دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔ تاہم گنگوتری اور یمنوتری کیلئے یاترا اب بھی معطل ہے، کیونکہ حالیہ شدید بارش کے سبب سڑکوں کو کافی نقصان پہنچا ہے، جس کی وجہ سے یاتریوں کیلئے سفر غیر محفوظ ہے۔ اِن دونوں مندروں کی یاترا سڑکوں کی مرمت کے بعد دوبارہ شروع ہونے کی توقع ہے۔ ضلع مجسٹریٹ کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ حالات کے مطابق یاترا کا بندوبست کریں یا اُسے معطل کریں۔ واضح رہے کہ اتراکھنڈ میں شدید بارش کے باعث چاردھام یاترا کو 5 ستمبر تک عارضی طور پر روک دیا گیا تھا۔ اس دوران آج ریاست بھر میں موسم صاف ہے، البتہ محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں بعض علاقوں میں بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔
Site Admin | September 6, 2025 3:12 PM
اتراکھنڈ میں موسم میں بہتری آنے اور سڑکوں کی مرمت کے بعد آج سے چاردھام یاترا کیلئے رجسٹریشن کا عمل دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔
