اتراکھنڈ کی راجدھانی دہرہ دون سمیت موسلا دھار بارش سے ریاست کے کئی حصوں میں معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے ہیں۔ دہرہ دون میں ہنگامی صورتحال میں کارروائی کرنے والے ضلع مرکز کے مطابق ریاست میں شدید بارش کے سبب13 افراد کی موت ہوئی ہے، جبکہ لاپتہ دیگر 16 افراد کیلئے تلاش کارروائی جاری ہے۔ ریاستی حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے بڑے پیمانے پر راحت اور بچاؤ کارروائیاں انجام دی جا رہی ہیں۔
دہرہ دون کے کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش سے شدید نقصان ہوا ہے۔ سڑکوں، پلوں اور املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ Karligad میں پھنسے ہوئے 70 افراد کو NDRF اور SDRF کی مدد سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پُشکر سنگھ دھامی نے آج دہرہ دون کے بارش سے متاثرہ علاقوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے راحت اور بچاؤ کارروائیوں میں تیزی لانے کی ہدایت دی۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی آج صبح اُن سے فون پر بات کی اور مرکزی حکومت کی ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔ اِس دوران بنیادی سہولیات کو جلد سے جلد بحال کرنے کی کوششیں جا رہی ہیں۔
Site Admin | September 16, 2025 9:36 PM
اتراکھنڈ میں موسلادھار بارش کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ دہرہ دون میں 13 لوگ ہلاک ہوگئے ہیں