اتراکھنڈ میں مدرسہ بورڈ تاریخ کا حصہ بن کر رہ جائے گا کیونکہ گورنر، لیفٹننٹ جنرل گرمیت سنگھ نے اتراکھنڈ اقلیتی تعلیمی بل 2025 کو منظوری دے دی ہے۔ مذکورہ بل کے نافذ ہونے کے ساتھ ریاست میں چلنے والے سبھی مدارس کو اب اتراکھنڈ اقلیتی تعلیمی اتھارٹی سے منظوری حاصل کرنا ہوگی اور اتراکھنڈ اسکول ایجوکیشن بورڈ کے ساتھ خود کو منسلک کرنا ہوگا۔ انھوں نے بتایا کہ جولائی 2026 سے شروع ہونے والے تعلیمی سال سے اقلیتوں کے سبھی اسکول قومی نصاب اور نئی تعلیمی پالیسی کی بنیاد پر تعلیم فراہم کریں گے۔ اتراکھنڈ، مدرسہ بورڈ کو ختم کرنے اور اقلیتی تعلیمی اداروں کو اصل دھارے کے تعلیمی نظام میں شامل کرنے والی ملک کی پہلی ریاست بن گئی ہے۔
Site Admin | October 7, 2025 2:32 PM
اتراکھنڈ میں مدرسہ بورڈ تاریخ کا حصہ بن کر رہ جائے گا کیونکہ گورنر، لیفٹننٹ جنرل گرمیت سنگھ نے اتراکھنڈ اقلیتی تعلیمی بل 2025 کو منظوری دے دی ہے