اتراکھنڈ میں مدرسہ بورڈ تاریخ کا حصہ بن کر رہ جائے گا کیونکہ گورنر، لیفٹننٹ جنرل گرمیت سنگھ نے اتراکھنڈ اقلیتی تعلیمی بل 2025 کو منظوری دے دی ہے۔ مذکورہ بل کے نافذ ہونے کے تناظر میں ریاست میں چلنے والے سبھی مدارس کو اب اتراکھنڈ اقلیتی تعلیمی اتھارٹی سے منظوری حاصل کرنا ہوگی اور اتراکھنڈ اسکول ایجوکیشن بورڈ کے ساتھ خود کو منسلک کرنا ہوگا۔
امید ہے کہ یہ قدم ریاست کے تعلیمی نظام کو اور زیادہ یکساں، جامع اور جدید بنانے میں ایک سنگِ میل ثابت ہوگا۔
ریاست کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے اِس فیصلے کو تاریخی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اِس سے اتراکھنڈ میں تعلیم کے شعبے میں بڑی تبدیلیاں آئیں گی۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا مقصد یہ ہے کہ ریاست میں ہر بچے کو، اپنے طبقے یا ذات کے قطع نظر، مساویانہ تعلیم اور موقعوں کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔
انھوں نے بتایا کہ جولائی 2026 میں شروع ہونے والے تعلیمی سال سے اقلیتوں کے سبھی اسکول قومی نصاب اور نئی تعلیمی پالیسی کی بنیاد پر تعلیم فراہم کریں گے۔x