ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 29, 2025 2:46 PM

printer

اتراکھنڈ میں رُودر پریاگ اور چمولی میں بادل پھٹنے سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے

اتراکھنڈ کے بہت سے ضلعوں میں لگاتار موسلا دھار بارش کی وجہ سے معمول کی زندگی میں رکاوٹ آگئی ہے۔ چمولی ضلعے کے موپاٹا گاؤں میں دو افراد کے لاپتہ ہونے اور دو کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ یہ لوگ موسلا دھار بارش کے سبب ملبے میں دب گئے تھے۔ گایوں کے شیلٹرز کو بھی نقصان پہنچا ہے اور 15-20 مویشی پھنس کر رہ گئے ہیں۔ اِسی علاقے میں کچھ کنبوں کے بھی پھنس جانے کی اطلاع ہے۔ مقامی انتظامیہ، راحت اور بچاؤ کا کام، جنگی پیمانے پر انجام دے رہی ہے۔ افسروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مؤثر طور پر تال میل برقرار رکھیں۔ وزیر اعلیٰ پُشکر سنگھ دھامی نے کہا ہے کہ وہ صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں اور حکام کے ساتھ بھی لگاتار رابطے میں ہیں۔ لگاتار بارش کی خبریں پتھوڑا گڑھ، چمپاوت اور باگیشور سے موصول ہوئی ہیں۔ محکمہئ موسمیات نے آنے والے دنوں میں، ریاست کے مختلف علاقوں کیلئے لگاتار شدید بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔