August 11, 2025 9:24 AM | Uttarkhand - Rescue

printer

اتراکھنڈ میں حال ہی میں بادل پھٹنے کی وجہ سے ہونے والی تباہی کے بعد اترکاشی کے ہرشِل اور دھرالی میں راحت اور بچاؤ کارروائیاں جاری ہیں۔

اتراکھنڈ میں حال ہی میں بادل پھٹنے کی وجہ سے ہونے والی تباہی کے بعد اترکاشی کے ہرشِل اور دھرالی میں راحت اور بچاؤ کارروائیاں جاری ہیں۔ انتظامیہ، مسلح افواج اور دیگر ایجنسیوں نے صورتحال کو معمول پر لانے کی خاطر بڑے پیمانے پر اقدامات کا آغاز کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے افسران کو راحت رسانی کی تمام کوششوں کو تیز کرنے کی ہدایت دی ہے۔

اترکاشی میں راحت اور بچاؤ کارروائی تیزی سے جاری ہے۔ ہرشِل کے مائکرو-ہائڈرو پروجیکٹ میں بجلی کی پیداوار شروع ہوگئی ہے اور آس پاس کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔ وہیں، گنگوتری قومی شاہراہ پر ڈَبرانی تک سڑک رابطہ بحال کرنے کے لیے Limchagaad میں ایک Bailey پُل تعمیر کیا گیا ہے۔

 وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے افسران کو ایک ہفتے کے اندر سرکاری اور نجی املاک کو ہونے والے نقصان کا جائزہ لینے کی ہدایت دی ہے۔

اِس دوران محکمہئ موسمیات نے باگیشور، دہرادون، ٹہڑی، پوڑی اور نینی تال اضلاع میں آج شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

دوسری جانب زمینی تودے کھسکنے کے سبب بدریناتھ قومی شاہراہ پر کئی مقامات پر گاڑیوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہیں اور سڑک سے ملبا ہٹانے کی کوششیں جاری ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔