اتراکھنڈ میں جاری 38 ویں قومی کھیلوں میں اترپردیش کے سچن یادو نے، مردوں کے جیویلین تھرو مقابلے میں سونے کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے 84 اعشاریہ تین نو میٹر کی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
وہیں Kosambia نے ایروبِک جمناسٹک مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے گروپ ایروبِک جمناسٹک زمرے میں چاندی کا اور Trio جمناسٹک مقابلے میں، کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔
Kosambia، حال ہی میں، گجرات اِنکم ٹیکس محکمے کی جانب سے کھیلوں کے کوٹے سے تقرر کی پالیسی کے تحت تقرر کردہ 59 مرد و خواتین کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔
اس دوران اتراکھنڈ سرکردہ کھلاڑی انکیتا دھیانی نے اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ جاری رکھتے ہوئے 500 میٹر دوڑ میں سونے کا تمغہ جیتا ہے۔
قومی کھیلوں کے تمغوں کی فہرست میں، سروسز اسپورٹس کنٹرول بورڈ سب سے زیادہ 97 تمغوں کے ساتھ سرِ فہرست ہے، جس میں 54 سونے کے تمغے شامل ہیں۔ ×