February 3, 2025 3:03 PM

printer

اتراکھنڈ میں جاری 38ویں قومی کھیلوں میں جموں وکشمیر کی Wushu ٹیم نے مردوں کے Sanda مقابلے میں دوسرا مقام حاصل کیا

اتراکھنڈ میں جاری 38ویں قومی کھیلوں میں جموں وکشمیر کی Wushu ٹیم نے مردوں کے Sanda مقابلے میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔ اب تک کھیلے گئے میچوں میں جموں وکشمیر نے سونے کے 2، چاندی کا ایک اور کانسے کے 4 تمغے حاصل کئے ہیں۔ سونے کے تمغے سوریہ بھانو پرتاپ سنگھ اور محمد کامران نے حاصل کئے، جبکہ Ayeer Chisti نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ سوریہ بھانو پرتاپ نے فائنل مقابلے میں منی پور کے کھلاڑی کو 60 کلو گرام کے زمرے میں جب کہ محمد کامران نے سروس اسپورٹس کنٹرول بورڈ کو 90 سے زائد کلو گرام کے زمرے میں شکست دی۔ کھیلوں کی کونسل کی سکریٹری محترمہ نزہت گُل نے سبھی تمغہ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔