August 10, 2025 2:55 PM

printer

اتراکھنڈ میں اترکاشی ضلعے کے Harsil اور دَھرالی خطوں میں حالیہ قدرتی آفت کے تناظر میں بڑے پیمانے پر راحت اور بچاؤ کارروائی جاری ہے

اتراکھنڈ میں اترکاشی ضلعے کے Harsil اور دَھرالی خطوں میں حالیہ قدرتی آفت کے تناظر میں بڑے پیمانے پر راحت اور بچاؤ کارروائی جاری ہے۔ Limchigad میں 90 فٹ طویل Bailey برج مکمل ہونے کے قریب ہے۔
وہاں ایک اہم پُل پانی میں بہہ گیا تھا۔ سرحدی سڑک تنظیم اور فوج کے انجینئر کنکٹیویٹی بحال کرنے کیلئے دن رات کام کررہے ہیں۔
اِدھر Harsil وادی میں بجلی کی سپلائی بحال کردی گئی ہے۔ اِس کے علاوہ، Harsil اور دَھرالی کیلئے ڈیزل اور کھانا پکانے کی گیس کی باقاعدگی سے فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے اور سڑک راستے بند ہونے کی وجہ سے خچروں کے ذریعے غذائی رسد پہنچائی جارہی ہے۔
پانچ اگست کو تباہ کن قدرتی آفت کے بعد سے اب تک ایک ہزار 100 سے زیادہ افراد کو بچایا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔