اتراکھنڈ میں اترکاشی ضلعے کے دھرالی اور Harsil علاقوں میں بادل پھٹنے اور سیلاب آنے کے بعد آج تیسرے دن بھی راحت اور بچاؤ کارروائیاں زور و شور سے جاری ہیں۔ فوج، پولیس، NDRF، SDRF، ITBP اور سول انتظامیہ کے 518 اہلکار بچاؤ اور امدادی کام انجام دے رہے ہیں، جبکہ 814 اضافی اہلکاروں کو تیار رکھا گیا ہے۔ آج صبح سے موسم صاف ہے، جس کی وجہ سے فضائی بچاؤ کارروائیوں میں تیزی آگئی ہے۔ NDRF کے کمانڈر گمبھیر سنگھ چوہان کے مطابق شروع میں بچاؤ ٹیمیں سڑکیں ٹوٹی ہونے کے سبب متاثرہ علاقوں میں نہیں پہنچ سکیں لیکن کَل 35 اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے Dharali پہنچایا گیا ہے۔ اب بچاؤ اہلکاروں کی آمد و رفت اور پھنسے ہوئے لوگوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے نکالا جانا ممکن ہوگیا ہے۔ ہیلی کاپٹرس لوگوں کو Dharali سے Matli ہیلی پیڈ پہنچا رہے ہیں۔
اِس دوران وزیرِ اعلیٰ پُشکر سنگھ دھامی آج صبح Matli ہیلی پیڈ پہنچے اور Dharali سے بچاکر لائے گئے لوگوں سے بات چیت کی۔ انہوں نے امدادی کارروائیوں کا جائزہ لینے کیلئے NDRF، SDRF اور ضلع انتظامیہ کے عہدیداروں کے ساتھ ایک میٹنگ بھی کی۔ x