اتراکھنڈ میں، تین کانوڑ یاتری ہلاک اور دیگر 18 اُس وقت زخمی ہوگئے، جب آج ٹہری ضلعے میں رِشی کیش -گنگوتری قومی شاہراہ کے Tachila مقام پر انہیں لے جارہا ٹرک حادثے کا شکار ہوگیا۔ پولیس اور SDRF کی ٹیموں نے ٹرک سے زخمیوں کو نکالا اور انہیں نریندر نگر اسپتال میں داخل کرایا۔ شدید طور پر زخمی تین افراد کو رِشی کیش کے ایمس بھیج دیا گیا۔ یہ تمام کانوڑ یاتری، اترپردیش کے بلند شہر کے رہنے والے تھے۔ وزیرِ اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے اِس حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کو ہر ممکن بہتر طبی علاج فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ x
Site Admin | July 2, 2025 10:29 PM
اتراکھنڈ میں، تین کانوڑ یاتری ہلاک اور دیگر 18 وقت زخمی ہوگئے