ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 11, 2025 3:01 PM | uttarakhand weather

printer

اتراکھنڈ میں، اترکاشی ضلعے کے دھرالی اور ہرسِل علاقے میں آئی قدرتی آفت کے ایک ہفتے بعد بھی تلاش، راحت اور بچاؤ کی کارروائی جاری ہے۔

خراب موسم کے حالات کے درمیان، فوج ITBP، NDRF، SDRF اور ضلع انتظامیہ ملبے میں پھنسے لوگوں کو نکالنے اور تلاش کرنے کے لیے جدید آلات کا استعمال کر رہی ہیں۔ خراب موسم کے باوجود، زمینی سطح پر کام کرنے والی ٹیمیں بھی سرگرمی سے کام کر رہی ہیں۔ تاہم، محکمہئ موسمیات نے دہرادون، ہری دوار، ٹہری، نینی تال، چمپاوت، پوڑی، اودھم سنگھ نگر اور باگیشور میں آج شدید بارش کے لیے اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔ اس کے علاوہ شدید بارش کی وارننگ کے پیش نظر چمولی ضلع انتظامیہ نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کے لیے اگلے پانچ دن کے دوران ضلع کے تمام پہاڑی راستوں پر آمدروفت کی پابندی لگادی ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں