August 9, 2025 3:12 PM

printer

اتراکھنڈ میں، اتراکاشی ضلعے کے قدرتی آفت سے متاثرہ دھرالی-ہرسِل علاقے میں بڑے پیمانے پر راحت اور بچاؤ کی کارروائی جاری ہے

اتراکھنڈ میں، اتراکاشی ضلعے کے قدرتی آفت سے متاثرہ دھرالی-ہرسِل علاقے میں بڑے پیمانے پر راحت اور بچاؤ کی کارروائی جاری ہے۔ فضائی خدمات، جدید ٹیکنالوجی اور دیگر آلات کی مدد سے بڑی تعداد میں راحت اور بچاؤ کا کام انجام دینے والے اہلکار اس مشن میں شامل ہیں۔ اب تک 775 لوگوں کو بچایا گیا ہے۔

پیش ہے ہمارے نامہ نگار کی تفصیلی رپورٹ۔               V-C Sakshi Singh

قدرتی آفت سے متاثرہ دھرالی-ہرسِل علاقے میں پھنسے عقیدتمندوں اور مقامی شہریوں کو بچانے کا کام فوج، NDRF، SDRF، پولیس اور مقامی انتظامیہ کے تعاون سے جاری ہے۔ ہیلی کاپٹر کے ذریعہ متاثرہ علاقے میں ضروری راحتی سامان پہنچایا جارہا ہے۔ بجلی، پانی کی سپلائی، حفظان صحت، خدمات کو بحال کرنے کا کام جنگی پیمانے پر جاری ہے۔ فوج کے جوان Limchigadh میں Bailey پُل تعمیر کرنے کیلئے دن رات کام کررہے ہیں۔

شاکشی سنگھ کی رپورٹ کے ساتھ اردو خبروں کیلئے میں