اتراکھنڈ لگاتار سرد لہر کی گرفت میں، جس سے میدانی اور پہاڑی علاقوں پر اثر پڑ رہا ہے۔ محکمہئ موسمیات نے کہرا، دن میں لہر اور اونچے علاقوں میں برفباری کے امکان کو اُجاگر کرتے ہوئے تازہ جانکاری جاری کی ہے۔
اتراکھنڈ میں، سرد لہر کا اثر لگاتار جاری ہے۔ محکمہئ موسمیات کے مطابق اُدھم سنگھ نگر، نینی تال، چمپاوَت، پوڑی اور دہرادون کے ساتھ ساتھ ہری دوار کے کچھ میدانی علاقوں میں گھنا کہرا چھائے رہنے کا امکان ہے۔ اِن ضلعوں میں سرد حالات بنے رہنے کا امکان ہے۔ توقع ہے کہ ریاست میں 3 ہزار 500 میٹر سے زیادہ اونچائی والے علاقوں میں برفباری ہوگی۔ اسی دوران چمولی، اترکاشی، رُدرپریاگ اور پِتھورا گڑھ کے کہیں کہیں علاقوں میں ہلکی برفباری اور بارش پہو سکتی ہے۔