اتراکھنڈ ریاست میں، بارش اور مٹی کے تودے گرنے سے متاثرہ ضلعوں میں معمول کی صورت حال بحال کرنے کی کوششیں زور و شور سے جاری ہیں۔ سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں، اترکاشی، رودرپریاگ، باگیشور اور ٹہری میں بڑے پیمانے پر راحت اور بچاؤ کارروائیاں جاری ہیں جہاں صورت حال کو مستحکم کرنے کے لیے حکام دن رات کام کر رہے ہیں۔
رودرپریاگ، چمولی اور بھاگیشور اضلاع میں کل ہوئی شدید بارش کے سبب 5 افراد کی جانیں تلف ہوئی ہیں اور 11 لاپتہ ہیں۔
اس دوران محکمہئ موسمیات نے آج ریاست کے کئی حصوں میں شدید بارش کی تازہ وارننگ جاری کی ہے۔ احتیاط کے طور پر اتراکھنڈ کے سبھی ضلعوں کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔x