July 28, 2025 9:41 AM | Stampede Probe

printer

اتراکھنڈ حکومت نے ہری دوار کے منسا دیوی مندر میں بھگڈر کے حادثے کی، مجسٹریٹ کے ذریعے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے ہری دوار میں منسا دیوی مندر میں بھگڈر کے حادثے کی، مجسٹریٹ کے ذریعے تحقیقات کرانے کا حکم دیا ہے۔ ہری دوار کے ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ کو اِس حادثے کی تحقیقات کرنے اور اِس کی رپورٹ 15 دن کے اندر اندر داخل کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔

ہری دوار میں جناب دھامی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ منسا دیوی مندر میں یہ بھگڈر ایک افواہ کی وجہ سے مچی اور جو لوگ افواہیں پھیلانے کے ذمہ دار ہیں اُن کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

S/B – CM Dhami

بھگڈر کا یہ واقعہ منسا دیوی مندر کو جانے والی سیڑھیوں پر یاتریوں کی بھیڑ کے دوران کَل پیش آیا تھا، جس میں 8 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے تھے۔

وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے اِس حادثے میں مرنے والوں کے کنبوں کے لیے دو۔دو لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے پچاس۔پچاس ہزار روپے کی مالی مدد کا اعلان کیا ہے۔

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیراعظم نریندر مودی نے بھگڈر کے اِس واقعے میں جانوں کے ضائع ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔x