بھارت کے محکمہ موسمیات IMD نے اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش میں اگلے 7 دن تک شدید سے بہت شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمے کے مطابق اندازہ ہے کہ ہمالیہ کے ذیلی علاقوں، مغربی بنگال، سکم، اروناچل پردیش، آسام اور میگھالیہ میں جمعرات تک شدید سے، بہت شدید بارش ہوگی۔ IMD نے اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش کے ساتھ ساتھ اِن علاقوں میں انتہائی شدید بارش کے پیش نظر آج ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ موسم کے محکمے نے بہار اور اڈیشہ میں الگ الگ جگہوں پر بہت شدید بارش کی بھی پیش گوئی کی ہے۔ محکمے نے یہ بھی بتایا ہے کہ بہار، جموں وکشمیر، لداخ، جھارکھنڈ اور انڈومان نکوبار جزیروں میں آج گرج چمک کے ساتھ چھینٹا پڑنے اور تیز ہوائیں چلنے کا اندازہ ہے۔ اسی دوران دلی-این سی آر میں آج صبح سویرے بارش ہوئی۔
Site Admin | August 12, 2025 2:19 PM
اتراکھنڈ، پنجاب اور جموں وکشمیر کے مختلف علاقوں میں لگاتار بارش کی وجہ سے معمول کی زندگی میں رکاوٹ آگئی ہے