ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

اب جبکہ بھارت 21 جون کو یوگ کے 11ویں بین الاقوامی دن منانے کی تیاری کررہا ہے تو وزارت آیوش اور آندھراپردیش حکومت کے سینئر اہلکاروں نے اس سال کے قومی میزبان شہر وشاکھاپٹنم میں اعلیٰ سطحی جائزہ اور فیلڈ معائنہ کیا ہے۔

اب جبکہ بھارت 21 جون کو یوگ کے 11ویں بین الاقوامی دن منانے کی تیاری کررہا ہے تو وزارت آیوش اور آندھراپردیش حکومت کے سینئر اہلکاروں نے اس سال کے قومی میزبان شہر وشاکھاپٹنم میں اعلیٰ سطحی جائزہ اور فیلڈ معائنہ کیا ہے۔ آیوش سکریٹری ویدیہ راجیش کوٹیچا اور آندھرا پردیش کے اسپیشل چیف سکریٹری، کے وجے آنند کی قیادت میں یہ جائزہ لیا گیا۔ وفد نے یوگ کے مظاہرے کی میزبانی کرنے والے اور متعلقہ ثقافتی اور تندرستی سے متعلق پروگراموں کے اہم مقامات کا دورہ کیا۔ اس جائزے میں وزیر اعظم نریندر مودی کے بڑے پیمانے پر لوگوں پر مرکوز تحریک کے طور پر یوگ کے ویژن کے عین مطابق خوش اسلوبی سے اور بڑے پیمانے پر لوگوں کی شرکت کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔×