ابھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے آج ساحلی کرناٹک، گجرات، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلی، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، لداخ، کونکن، گوا، وسطی مہاراشٹر، اوڈیشہ، پنجاب، اتراکھنڈ اور مغربی اترپردیش میں شدید سے بہت شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
موسمیات کے محکمہ نے اگلے پانچ دنوں کے دوران گجرات، کونکن، گوا، وسطی مہاراشٹر، مراٹھواڑ، انڈمان و نکوبار، مدھیہ پردیش اور وِدربھ میں ہلکی سے درمیانی درجہ کی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
موسمیات کے محکمہ کے مطابق ملک کے شمال مشرقی اور شمال مغربی ریاستوں کے کچھ علاقوں کے ساتھ ساتھ چنڈی گڑھ، گنگا مغربی بنگال، بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ میں بھی اگلے پانچ دنوں کے دوران ہلکی سے اوسط بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
بھارت کے محکمہئ موسمیات IMD نے آج تلنگانہ کے 17 ضلعوں کیلئے گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ بہت سے ضلعوں کے دور دراز علاقوں میں بجلی کڑکنے اور تیز ہواؤں کے ساتھ دھول بھری آندھی کے ساتھ بارش ہوگی۔ محکمہئ موسمیات نے اِس بات کیلئے بھی خبردار کیا ہے کہ ریاست کے سبھی 33 ضلعوں کے دور دراز علاقوں میں زمین پر شدید اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ حیدرآباد اور اُس کے آس پاس کے علاقوں میں اگلے 24 گھنٹوں کیلئے آسمان پر بادل چھائے رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ ساتھ ہی زمین پر شدید ہوائیں چلنے کے ساتھ ہلکی بارش یا گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے کا امکان ہے۔