بھارتی ساحلی محافظ دستے ICG اور جاپانی ساحلی محافظ دستے JCG نے ممبئی میں خطرناک اور مضر مادے HNS سے نمٹنے کیلئے مشترکہ مشق کی، جس سے دونوں ملکوں کے ساحلی محافظ دستوں کے درمیان مضبوط سمندری شراکت داری نیز آزاد اور کھلے بھارت-بحرالکاہل خطے کے عزم کا اعادہ ہوا۔
اِس دوران، جاپانی ساحلی محافظ دستے کے کمانڈنٹ ایڈمرل Yoshio Seguchi نے کَل ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ بھارتی ساحلی محافظ دستے کے علاقائی مغربی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ ایڈمرل Seguchi نے بھارتی ساحلی محافظ دستے کے مغربی علاقائی ہیڈکوارٹر کے کمانڈر، انسپکٹر جنرل بھیشم شرماکے ساتھ ایک خیر سگالی ملاقات کی۔ اِس ملاقات کے دوران، دونوں فریقوں نے باہمی تعاون اور ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
اِس دوران، بھارتی ساحلی محافظ دستے کے آلودگی کی روک تھام کے بحری جہاز ICGS سمندر پرہاری پر ایک خصوصی تربیتی مشق کا بھی انعقاد کیا گیا۔