June 14, 2025 3:27 PM

printer

آیوش کے وزیر پرتاپ راؤ جادھو نے آج کہا ہے کہ یوگ عالمی فلاح وبہبود کیلئے بھارت کی آرزو کی نمائندگی کرتا ہے

آیوش کے وزیر پرتاپ راؤ جادھو نے آج کہا ہے کہ یوگ عالمی فلاح وبہبود کیلئے بھارت کی آرزو کی نمائندگی کرتا ہے۔ نئی دلّی میں گلوبل یوگ سمّٹ – یوگ کنیکٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ دنیا بھر میں فی الحال انسانیت کو مختلف چیلنج درپیش ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوگ عالمی اَمن کیلئے دنیا کو بھارت کی وراثت کا ایک تحفہ ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ یوگ نے مذہب، جنس اور زبان کی بندشوں کو توڑ دیا ہے اور یہ بچوں سے لے کر معمر افراد تک، سب کیلئے قابل رسائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں کے جائزے کے مطابق گزشتہ دہائی میں 33 فیصد افراد یوگ کی بین الاقوامی تقریب میں شامل ہوئے ہیں۔ اس موقع پر ثقافت اور سیاحت کے وزیر گجیندر سنگھ شخاوت، یوگ گرو رام دیو اور دیگر سرکردہ شخصیات بھی موجود تھیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔