ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 17, 2025 3:04 PM

printer

آیوش کی وزارت کے تحت ایک خود مختار تنظیم، ”راشٹریہ آیوروید ودّیا پیٹھ“ کَل سے نئی دلّی میں اپنے 30 ویں قومی سیمینار کا انعقاد کرے گی

آیوش کی وزارت کے تحت ایک خود مختار تنظیم، ”راشٹریہ آیوروید ودّیا پیٹھ“ کَل سے نئی دلّی میں اپنے 30 ویں قومی سیمینار کا انعقاد کرے گی۔ آیوش کی وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اِس سال کا موضوع ہے: ”آیوروید کے ذریعہ بچوں کی بیماریوں کے علاج معالجہ کا بندوبست“۔ وزارت نے کہا کہ اِس 2 روزہ سیمینار میں معروف اسکالرس، علاج معالجہ سے متعلق پیشیور افراد اور طلباء شرکت کریں گے اور بچوں کی صحت و تندرستی کے فروغ کے مقصد سے آیوروید کے روائیتی طریقہئ کار اور شواہد پر مبنی عصری طور طریقوں پر غور و خوض کریں گے۔