آیوش کی وزارت آج، نئی دلی میں ایک کرہئ ارض، ایک صحت کیلئے یوگ پر مبنی ایک ہائبرڈ عالمی سربراہ کانفرنس یوگ کنیکٹ کی میزبانی کرے گی۔ اس سربراہ کانفرنس کا انعقاد اِس ماہ کی 21 تاریخ کو گیارہویں بین الاقوامی یوم یوگ کے انعقاد سے پہلے ایک اہم پیش رفت کے طور پر کیا جارہا ہے۔
پروگرام میں ایک ہزار سے زیادہ شرکا ہوں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے سرکردہ بین الاقوامی یوگ اداروں اور فلاح وبہبود سے متعلق کمیونٹیز کے افراد بھی شرکت کریں گے۔