حکومت نے کہا ہے کہ آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کے تحت پورے ملک میں 36 کروڑ سے زیادہ آیوشمان کارڈ بنائے گئے ہیں۔ صحت کے وزیر مملکت پرتاپ راؤ جادھو نے یہ بات آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ آج کی تاریخ تک اِس اسکیم کے تحت مجموعی طور پر آٹھ کروڑ 39 لاکھ اسپتال کے داخلوں کو منظوری دی گئی ہے جن کی مالیت ایک اعشاریہ 16 لاکھ کروڑ روپے ہے۔ جناب جادھو نے بتایا کہ صرف مغربی بنگال، اڑیشہ اور دہلی ایسی ریاستیں ہیں جو اِس اسکیم کو نافذ نہیں کر رہی ہیں۔
Site Admin | December 20, 2024 10:12 PM
آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کے تحت پورے ملک میں 36 کروڑ سے زیادہ آیوشمان کارڈ بنائے گئے ہیں : حکومت
