September 23, 2025 9:59 AM

printer

آیوروید کے 10 ویں قومی دن کی تقریبات آج گوا کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید میں منعقد کی جائیں گی۔

آیوروید کے 10 ویں قومی دن کی تقریبات آج گوا کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید میں منعقد کی جائیں گی۔ یہ، روایتی بھارتی طریقہ علاج کے عالمی سطح پر فروغ کے سلسلے میں ایک تاریخی سنگ میل ہے۔ آیوش کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرتاپ راؤ جادھو اِس تقریب کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر بجلی اور جدید اور قابل تجدید توانائی سے متعلق وزارت کے مرکزی وزیر مملکت جناب شری پدیسونائک بھی موجود رہیں گے۔ اِس سال آیوروید کے قومی دن کے موقع پر ”لوگوں کیلئے آیوروید،کرہئ ارض کیلئے آیوروید“ موضوع کے تحت آیوروید کی روایت اور صحت اور ماحولیاتی پائیداریت میں اس کے تعاون کو اُجاگر کیا جائے گا۔ اس موقع پر آیوروید کے شعبے میں ممتاز خدمات انجام دینے والے افراد کو ’نیشنل دھن وَنتری آیوروید ایوارڈ-2025“ سے نوازا جائے گا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔