وزیر اعظم نریندر مودی کے، ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ کے آج 11 سال پورے ہوگئے ہیں۔ اِس پروگرام کی پہلی قسط، وجے دشمی کے موقعے پر 3 اکتوبر 2014 کو نشر کی گئی تھی۔
حال ہی میں وزیر اعظم نے اِس پروگرام کے 126 ویں نشریے سے خطاب کیا تھا۔ یہ پروگرام نہ صرف محض ایک ریڈیو شو ہے بلکہ ثقافتی اور سماجی طور پر یکسر تبدیلی کی ایک علامت بھی ہے۔ یہ تبدیلی ملک کے ہر کونے تک پہنچی ہے۔
اِس پروگرام کی وجہ سے حکومت اور شہریوں کے درمیان راست بات چیت کا سلسلہ شروع ہوا ہے جس کی وجہ سے سماجی تبدیلی کو بڑھاوا ملا ہے اور قومی اتحاد مستحکم ہوا ہے۔
اِس پروگرام کے پچھلے 11 سالہ سفر میں وزیر اعظم نے سماجی، ثقافتی، ماحولیاتی اور رویہ اور برتاؤ پر مبنی اہمیت کے حامل مسائل اور موضوعات کا احاطہ کیا، جس سے ملک میں ایک مثبت اثر پڑا۔
”من کی بات“ پروگرام، وزیر اعظم اور شہریوں کے درمیان رابطہ قائم کرنے کا ایک ایم پلیٹ فارم بن کر اُبھرا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ایک نشریے میں ”من کی بات“ پروگرام کو سننے والوں کی یہ کہتے ہوئے ستائش کی تھی کہ اِس کے سننے والے ہی ”من کی بات“ پروگرام کے اصل Anchors ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اِس پروگرام کے طویل سفر کے دوران ملک بھر سے کہانیوں کا ایک سلسلہ شروع ہوا ہے۔
Site Admin | October 3, 2025 2:43 PM
آکاشوانی کے انتہائی مقبول پروگرام ’من کی بات‘ کے آج 11 سال پورے ہوگئے ہیں