آکاشوانی کا خبروں کا شعبہ سال کے اختتام پر اپنی خصوصی سیریز میں 2024 کی جھلکیاں پیش کرتا ہے۔ آج ہم ریلوے کی وزارت کی حصولیابیوں اور اہم اقدامات پر ایک نظر ڈالیں گے۔ ریلویز نے جدید دور کی راہ ہموار کرتے ہوئے اور 2047 تک وکست بھارت کے ہدف کو حاصل کرنے کیلئے 2024 میں اپنی تبدیلی کے سفر کو جاری رکھا۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ ماڈرن اسٹیشن، جدید ترین ریل اور حفاظت کے جدید نظام، ریل کے سفر کو ایک نئی شکل دے رہے ہیں۔
عالمی معیار کا تجربہ حاصل کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اور جدید ترین ٹیکنالوجیوں کو اپناتے ہوئے ریلویز نے ملک کی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔ اِس سال 136 وندے بھارت ریل گاڑیاں شروع کی گئیں جسے مسافروں کو تیز تر سفر کا احساس ہوا۔ اِس کے علاوہ، چار امرت بھارت ریل گاڑیاں متعارف کرائی گئیں جس کے ذریعے مسافروں نے کم قیمت پر جدید ترین سہولیات کا تجربہ کیا۔ اِن ریل گاڑیوں کی کامیابی کے بعد ریلویز نے کم دوری کے شہروں کے درمیان کنیکٹی ویٹی کو بہتر بنانے کی غرض سے نمو بھارت ریپڈ ریل کا بھی آغاز کیا۔ اِس کے علاوہ، ممبئی اور احمدآباد کے درمیان ملک کا تاریخی بلٹ ٹرین پروجیکٹ 13 دریاؤں کے اوپر بنے پلوں کو پار کرتے ہوئے 243 کلو میٹر سے زیادہ تعمیر ہوچکا ہے۔مسافروں کی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے اور ریل گاڑیوں کے تصادم کو روکنے کی خاطر کوچ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے اور 10 ہزار ریل گاڑیوں میں اِسے لگایا جانا ہے۔ پورے ملک میں ایک ہزار سے زیادہ اسٹیشنوں پر CCTVکیمرے لگائے گئے ہیں۔ چھ ہزار 450 کلو میٹر طویل ریل کی پٹریوں کی تجدید کاری کی گئی ہے اور دو ہزار کلو میٹر سے زیادہ پھیلے ہوئے اِس کے نیٹ ورک میں ریل گاڑیوں کی رفتار کو بڑھا کر 130 کلو میٹر فی گھنٹہ کردیا گیا ہے۔
Site Admin | December 31, 2024 9:26 PM
آکاشوانی کا خبروں کا شعبہ سال کے اختتام پر اپنی خصوصی سیریز میں 2024 کی جھلکیاں پیش کرتا ہے
