آکاشوانی کا خبروں کا شعبہ ختمِ سال کے جائزے کی خصوصی سیریز کے تحت سال 2024 کی جھلکیاں پیش کر رہا ہے۔ آج ہم وزارتِ سیاحت کے اہم اقدامات اور حصولیابیوں کا ایک جائزہ پیش کر رہے ہیں۔
پیش ہے ایک رپورٹ۔ V/C Sumit
وزارت سیاحت نے پورے ملک میں اس سال مختلف اقدامات کا آغاز کیا۔ غیر مقیم بھارتیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے ”چلو انڈیا“ مہم شروع کی گئی، تاکہ وہ اپنے غیر مقیم دوستوں کو ملک کا سفر کرنے کی دعوت دیں۔ اس مہم کے تحت بھارت کا سفر کرنے کیلئے غیر ملکی سیاحوں کیلئے ایک لاکھ مفت ویزے جاری کئے گئے۔ ”دیکھو اپنا دیش“ نام سے ایک ملک گیر مہم شروع کی گئی، جس کے تحت لوگ ملک میں اپنے سب سے پسندیدہ مقامات کی نشاندہی کرسکتے ہیں۔ شاندار بھارت سے متعلق ایک Content Hub شروع کیا گیا، جس کے تحت سفر اور سیاحت سے متعلق عالمی صنعت کو شاندار بھارت کے موضوع پر مواد کا ایک متحد ذریعہ فراہم کیا گیا۔ وزارت نے اس سال سیاحت سے متعلق بہترین گاؤں کے مقابلے کے دوسرے ایڈیشن کا انعقاد کیا، جس کا مقصد بہترین سیاحتی مقامات والے گاؤں کی نشاندہی کرنا تھا۔ 23 ریاستوں میں عالمی سطح کے Iconic Tourist Centers کو ترقی دینے کیلئے سرمایہ کاری کے تحت ریاستوں کو خصوصی امداد کیلئے تقریباً تین ہزار 295 کروڑ روپے کی مالیت کے 40 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی۔ وزارت نے مہمان نوازی سے متعلق آٹھ سرکردہ اداروں اور ہوٹل مینجمنٹ کے 21 انسٹی ٹیوٹس کے ساتھ مختلف معاہدوں پر دستخط کئے۔ ان مفاہمت ناموں کا مقصد طلباء کو صنعت کے بہترین طریقوں سے آگاہی فراہم کرنے کیلئے پرائیویت ہوٹل Chains کی مہارت سے فائدہ اٹھانا ہے۔