آکاشوانی کا خبروں کا شعبہ ختمِ سال کی خصوصی سیریز کے تحت سال 2024 کی جھلکیاں پیش کر رہا ہے۔
آج ہم مکانات اور شہری امور کی وزارت کے اہم اقدامات اور حصولیابیوں پر ایک جائزہ پیش کر رہے ہیں۔
ایک رپورٹ
V/C Suparna
مکانات اور شہری امور کی وزارت کے اسمارٹ Cities مشن سے شہروں میں طرز زندگی کے معیارات اور سرکاری خدمات میں بہتری آئی ہے۔ اسمارٹ Cities مشن میں 100 اسمارٹ شہروں میں مربوط کمانڈ اور کنٹرول مراکز قائم کیے گئے ہیں، نگرانی کے لیے 84 ہزار CCTVکیمرے نصب کیے گئے ہیں، جبکہ عوامی شکایات کے ازالے کے لیے تین ہزار سے زیادہ سسٹم قائم کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ سوَچھ بھارت مشن کے تحت، مرکز نے آسام، بہار، دلّی، گجرات، مدھیہ پردیش، میزورم، تمل ناڈو، اترپردیش اور مغربی بنگال میں ٹھوس کچرے اور استعمال شدہ پانی کے بندوبست کے لیے ایک ہزار ایک سو 23 کروڑ روپے کی رقم جاری کی ہے۔
احمد آباد اور حیدرآباد میں کچرا اکٹھا کرنے کے دو بڑے مقامات کو بہتر بنا کر تقریباً دو اعشاریہ پانچ لاکھ میٹرک ٹن روایتی کچرے کو کامیاب طریقے سے ٹھکانے لگایا گیا ہے۔
مرکز نے دلّی اور میرٹھ کے درمیان علاقائی ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کی توسیع جیسے اقدامات کے ذریعے شہری نقل و حمل کو بہتر بنانے پر بھی توجہ دی ہے۔ اس کی 42 کلو میٹر سڑک پر اکتوبر 2023 میں گاڑیوں کی آمدورفت شروع ہو گئی تھی اور باقی سڑک پر گاڑیوں کی آمدورفت جون 2025 تک شروع ہو جائے گی۔