آکاشوانی کا خبروں کا شعبہ ختمِ سال کی اپنی سیریز کے تحت 2024 کی جھلکیاں پیش کرتا ہے۔ آج ہم سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات کے محکمے کے کلیدی اقدامات اور حصولیابیوں پر نظر ڈالتے ہیں۔
ایک رپورٹ
V/C Priya Mondal – Sumit Saha
حکومت سماجی، تعلیمی اور اقتصادی طور پر حاشیے پر رہنے والے طبقوں کے لیے بہبود کی مختلف اسکیموں کو نافذ کر رہی ہے۔ اِس سال درجِ فہرست ذاتوں سے تعلق رکھنے والے 18 لاکھ سے زیادہ طلبا نے پری میٹرک اسکالرشپ حاصل کی ہے، جس کے لیے محکمے نے 437 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم جاری کی ہے۔ 41 لاکھ سے زیادہ پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے طلبا کو بھی تقریباً پانچ ہزار کروڑ روپے مالیت کی پوسٹ میٹرک اسکالر شپ دی گئی ہے۔
SRESHTA اسکیم کے تحت تقریباً تین ہزار طلبا کو پرائیویٹ رہائشی اسکولوں میں داخلے کے لیے منتخب کیا گیاہے۔ پردھان منتری اَنوسوچت جاتی Abhyuday یوجنا کے تحت پانچ ہزار سے زیادہ گاوؤں کا اعلان آدرش گرام کے طور پر کیا گیا ہے۔ 2023-24 کے دوران PM-Daksh اسکیم کے تحت پینل میں شامل 112 تربیتی اداروں کے ذریعے 80 ہزار سے زیادہ مستفدین کو تربیت فراہم کی گئی ہے۔ مالی سال 2024-25 میں حکومت کی نمستے اسکیم کے تحت کچرا چننے والوں کو ایک ٹارگیٹ گروپ کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔x