آکاشوانی کا خبروں کا شعبہ آج انوکھے انداز میں خواتین کا عالمی دن منا رہا ہے جہاں انگریزی اور ہندی خبروں کے تمام بلیٹن خواتین نیوز ریڈر کے ذریعہ پیش کیے جا رہے ہیں۔ یہ سلسلہ نصف شپ سے شروع ہوا اور آج پورا دن جاری رہے گا۔ اس دوران انگریزی اور ہندی میں تمام 45 اہم اور ہر گھنٹے کے بلیٹن نیز نیوز میگزین پروگرام خواتین نیوز ریڈر کے ذریعے پیش کیے جائیں گے۔
آج دن کے وقت آکاشوانی کے خبروں کے شعبے کا خواتین پر مشتمل عملہ انگریزی اور ہندی میں نیوز روم کا پورا کام کاج سنبھالے گا۔ آکاشوانی کا خبروں کا شعبہ خواتین کا عالمی دن کے موقع پر رات سوا نوبجے سے 10 بجے تک ایک خصوصی پینل مباحثہ نشر کرے گا۔