آکاشوانی کا خبروں کا شعبہ، ہندی اور انگریزی میں براہ راست نشر ہونے والے اپنے فون اِن پروگرام، پبلک اسپیک میں آج رات ساڑھے نو بجے ”خون کا عطیہ، ایک چھوٹا قدم اور بڑا اثر“ کے موضوع پر ایک تفصیلی مذاکرہ نشر کرے گا۔ اس مذاکرے میں ایمس نئی دلّی کے ٹرانسفیوژن میڈیسن کے ایڈیشنل پروفیسر ڈاکٹر گوپال پاٹیدار شامل ہوں گے۔
پروگرام کے دوران سامعین خون عطیہ کرنے کے عمل، خدشات اور اِس سے متعلق غلط فہمیاں دور کرنے کیلئے اپنے سوالات اِن ٹیلی فون نمبرس پر پوچھ سکتے ہیں۔ صفر ایک ایک – دو تین، چار دو – ایک صفر، پانچ صفر۔ اور۔ صفر ایک ایک – دو تین، تین ایک، چار چار، چار چار، اِس کے علاوہ آپ اپنے سوالات، نو دو آٹھ نو – صفر نو چار صفر – چار چار، پر بھی وہاٹس ایپ کرسکتے ہیں، یا ہیش ٹیگ Askair کے ساتھ X پر بھی بھیج سکتے ہیں۔