آکاشوانی کا خبروں کا شعبہ، ہندی اور انگریزی میں براہ راست نشر ہونے والے اپنے فون اِن پروگرام، پبلک اسپیک میں آج رات ساڑھے نو بجے ”ٹی بی کی روک تھام اور اس کے علاج“ کے موضوع پر ایک تفصیلی مذاکرہ نشر کرے گا۔ یہ مذاکرہ، ایمس کے پَلمونری میڈیسن کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سوربھ متّل اور صفدرجنگ اسپتال پَلمونری میڈیسن کے HOD ڈاکٹر روہت کے ساتھ کیا جائے گا۔
پروگرام کے دوران سامعین اِس موضوع پر اپنے سوالات اِن ٹیلی فون نمبرس پر پوچھ سکتے ہیں۔
صفر ایک ایک – دو تین، چار دو – ایک صفر، پانچ صفر