آکاشوانی کا خبروں کا شعبہ، ہندی اور انگریزی میں براہ راست نشر ہونے والے اپنے فون اِن پروگرام، پبلک اسپیک میں آج رات ساڑھے نو بجے ”بیماریوں کی روک تھام میں قوت مدافعت کی دوا کے رول“ کے موضوع پر ایک تفصیلی مذاکرہ نشر کرے گا۔ یہ مذاکرہ، Immunization سے متعلق قومی تکنیکی مشاورتی گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر این۔کے۔اڑورہ اور نئی دلی کے سوامی دیانند اسپتال کے بچوں کے امراض اور پیدائش کے بعد کی بیماریوں کے علاج کے محکمے کے سربراہ ڈاکٹر سریندر کمار بِشٹ کے ساتھ کیا جائے گا۔
پروگرام کے دوران سامعین اِس موضوع پر اپنے سوالات اِن ٹیلی فون نمبرس پر پوچھ سکتے ہیں۔
صفر ایک ایک – دو تین، چار دو – ایک صفر، پانچ صفر
اور
صفر ایک ایک – دو تین، تین ایک، چار چار، چار چار،
اِس کے علاوہ آپ اپنے سوالات
نو دو آٹھ نو – صفر نو چار صفر – چار چار
پر بھی وہاٹس ایپ کرسکتے ہیں، یا ہیش ٹیگ Askair کے ساتھ X پر بھی بھیج سکتے ہیں۔ x