آکاشوانی کا خبروں کا شعبہ، سال کے اختتام پر اپنی خصوصی سیریز میں 2024 کی کچھ جھلکیاں پیش کر رہا ہے۔ آج ہم نئی اور قابلِ تجدید توانائی کی وزارت کے کچھ بنیادی اقدامات اور حصولیابیوں کا ذکر کر رہے ہیں۔ اِس شعبے کی پیش رفت 5 امرت مقاصد کے تحت، 500 گیگاواٹ غیر روایتی ایندھن کی توانائی کے نشانے کو حاصل کرنے کے، بھارت کے عزم کے مطابق ہے۔ 5 امرت مقاصد وزیر اعظم نریندر مودی نے طے کیے تھے۔
V/C – Pallvi
بھارت میں، قابلِ تجدید توانائی کی جو کُل صلاحیت نصب کی گئی ہے، اُس میں سے ستمبر 2024 کے دوران، 200 گیگاواٹ سے زیادہ رہی، جو ایک بڑی کامیابی ہے۔ یہ صلاحیت، پچھلے سال کے مقابلے 14 فیصد زیادہ رہی۔ فروری 2024 میں حکومت نے، ’پی ایم سوریہ گھر: مُفت بجلی یوجنا‘ کا آغا کیا تھا، جس کا مقصد ایک کروڑ گھروں کی چھتوں پر شمسی پینل نصب کرنا تھا۔ بھارت کی، مجموعی طور پر نصب کی گئی شمسی توانائی کی صلاحیت 94 گیگاواٹ سے زیادہ ہو گئی ہے۔ نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن بھی 600 کروڑ روپے کی لاگت سے شروع کیا گیا ہے، جس کا مقصد 2030 تک روایتی ایندھن کی درآمدات میں، ایک لاکھ کروڑ اور کاربن کے اخراج میں 50 لاکھ میٹرک ٹن کی کمی کرنا ہے۔
اِس مشن کا مقصد بھارت کو 2030 تک ماحول کے لیے سازگار ہائیڈروجن کی پیداوار اور برآمد کا ایک عالمی مرکز بنانا ہے، جس کے تحت روزگار کے 6 لاکھ سے زیادہ موقعے فراہم ہوں گے اور 8 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔