آکاشوانی کا خبروں کا شعبہ، ہندی اور انگریزی میں براہ راست نشر ہونے والے اپنے فون اِن پروگرام، پبلک اسپیک میں آج رات ساڑھے نو بجے ”وکست بھارت-روزگار کی گارنٹی اور آجیویکا مشن گرامین قانون 2025“ کے موضوع پر ایک تفصیلی مذاکرہ نشر کرے گا۔ یہ مذاکرہ، دیہی ترقی کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری روہنی رام داس بھاجی بھاکرے کے ساتھ کیا جائے گا۔
پروگرام کے دوران سامعین اِس موضوع پر اپنے سوالات اِن ٹیلی فون نمبرس پر پوچھ سکتے ہیں۔
صفر ایک ایک – دو تین، چار دو – ایک صفر، پانچ صفر
اور
صفر ایک ایک – دو تین، تین ایک، چار چار، چار چار،
اِس کے علاوہ آپ اپنے سوالات
نو دو آٹھ نو – صفر نو چار صفر – چار چار
پر بھی وہاٹس ایپ کرسکتے ہیں، یا ہیش ٹیگ Askair کے ساتھ X پر بھی بھیج سکتے ہیں۔ x