وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ حیدرآباد میں دنیا کے سب سے بڑے Leap انجن MRO مرکز کا افتتاح، INS ماہے کو بھارتی بحریہ میں شامل کرنے اور ملک میں Skyroot کے Infinity کیمپس کا آغاز جیسے حالیہ واقعات سے بھارت کے نئے اندازِ فکر، اختراع اور نوجوانوں کی طاقت کی عکاسی ہوتی ہے۔ آکاشوانی پر ’من کی بات‘ پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے، جناب مودی نے کہا کہ زرعی شعبے میں ایک اہم سنگِ میل حاصل کرتے ہوئے، بھارت نے 357 ملین ٹن کی غذائی اجناس کی پیداوار کے ساتھ تاریخی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ 10 سال پہلے کے مقابلے بھارت کی غذائی اجناس کی پیداوار میں 100 ملین ٹن کا اضافہ ہوا ہے۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ بھارت نے کھیلوں کے شعبے میں بھی اپنا پرچم لہرایا ہے کیونکہ کچھ دن پہلے ہی بھارت کو دولتِ مشترکہ کھیلوں کے میزبان ملک ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔
جناب مودی نے کہا کہ یہ کامیابیاں، ملک اور اُس کے شہریوں کی ہیں۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ یہ مہینہ کئی طرح کی تحریک اور ترغیب لے کر آیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس موسمِ سرما کی سیاحت کیلئے ہرممکنہ صلاحیت موجود ہے کیونکہ یہاں پہاڑ بھی ہیں، کلچر بھی ہے اور مہم جوئی کیلئے بے پناہ امکانات بھی ہیں۔
بھارتی بحریہ میں INS ماہے کو شامل کئے جانے کا تذکرہ کرتے ہوئے، وزیرِ اعظم نے کہا کہ جب بھارت کا سکیورٹی ایکونظام مضبوط ہوتا ہے تو ہر بھارتی کو فخر محسوس ہوتا ہے۔
جناب مودی نے کہا کہ INS ماہے کا نام ایک مقام ’ماہے‘ کے نام پر رکھا گیا ہے، جس کی شاندار تاریخی وراثت رہی ہے۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ اِس بحری جہاز کا Crest، Urumi اور Kalaripayattu کی روایتی لچکدار تلوار کی طرح نظر آتا ہے۔ انہوں نے اِس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ بھارتی بحریہ تیزی کے ساتھ خود کفالت کی سمت بڑھ رہی ہے۔
چوتھے کاشی – تمل سنگمم کا تذکرہ کرتے ہوئے، جو کاشی میں نمو گھاٹ پر اگلے مہینے کی دو تاریخ کو شروع ہوگا، جناب مودی نے کہا کہ اِس سال کے پروگرام کا موضوع بہت دلچسپ ہے،جس کا عنوان ہے،
”تمل سیکھیں – Tamil Karakalam“۔
قدرتی کھیتی کے بارے میں ایک بڑی کانفرنس میں شرکت کیلئے کوئمبٹور کے اپنے دورے کی بات کرتے ہوئے، جناب مودی نے کہا کہ وہ قدرتی کھیتی کے تعلق سے جنوبی بھارت میں کی جانے والی کوششوں سے بہت متاثر ہوئے۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ کروکشیتر میں برہما سروور پر بین الاقوامی گیتا مہوتسو میں شرکت بھی، اُن کیلئے بہت خاص رہی۔ جناب مودی نے کہا کہ وہ یہ دیکھ کر بہت متاثر ہوئے کہ دنیا بھر کے لوگ کس طرح دِویہ گرنتھ گیتا سے ترغیب حاصل کررہے ہیں۔
جناب مودی نے کہا کہ یوروپ اور وسطی ایشیا سمیت دنیا کے کئی ملکوں کے لوگوں نے اِس فیسٹیول میں حصہ لیا۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ گذشتہ 11 سال کے دوران ملک میں شہد کی پیداوار اب قریب قریب دوگنا ہوگئی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ گذشتہ چند برسوں میں شہد کی برآمدات میں تین گنا سے بھی زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ Honey Mission پروگرام کے تحت کھادی گرام اُدیوگ نے لوگوں کو سوا دو لاکھ سے زیادہ Bee Boxes تقسیم کئے ہیں، جس سے ہزاروں لوگوں کو روزگار کے نئے مواقع ملے ہیں۔
جناب مودی نے اِسرو کے زیرِ اہتمام ڈرون کے منفرد مقابلے کا بھی ذکر کیا، جس میں ملک کے نوجوانوں نے مریخ سیارے جیسے حالات میں ڈرون اڑانے کی کوشش کی۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ نوجوانوں کا یہ جذبہ اور لگن وکسِت بھارت کی سب سے بڑی قوت ہے۔