February 23, 2025 9:46 PM

printer

آکاشوانی پر اپنے من کی بات میں وزیر اعظم نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ بچوں اور نوجوانوں میں سائنس کے بارے میں تجسس میں اضافہ کرنے کیلئے ایک دن سائنسداں کے طور پر گزاریں

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے اپنی ایک مضبوط شناخت بنا رہا ہے۔ انہوں نے آج آکاشوانی سے ماہانہ ’من کی بات‘ پروگرام میں یہ بات کہی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نِت نئی ٹیکنالوجی کو اپنانے اور اِس کے استعمال میں بھارت کے عوام کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں جب وہ پیرس میں مصنوعی ذہانت کے سلسلے میں چوٹی میٹنگ میں شرکت کیلئے وہاں گئے تھے، تو دنیا میں بھارت کی زبردست پیشرفت کی ستائش کی گئی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ خلائی تحقیق سے متعلق بھارت کی تنظیم ISRO نے پچھلے مہینے 100 واں راکٹ چھوڑا تھا۔ انہوں نے اِس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ خلائی سائنسدانوں کی ٹیم میں خواتین کی شمولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ خلاء کا شعبہ نوجوانوں کیلئے پسندیدہ شعبہ بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اِس مہینے کی 28 تاریخ کو سائنس کا قومی دن منایا جائے گا۔
وزیر اعظم نے سامعین پر زور دیا کہ وہ ایک دن سائنسداں کے طور پر منائیں اور کسی تحقیقی لیباریٹری، Planetarium یا خلائی مرکز میں جائیں۔ اِس سے اُن میں سائنس کے بارے میں تجسس بڑھے گا۔
وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ 8 مارچ کو خواتین کے دن کے موقع پر وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو ایک دن کیلئے مختلف شعبوں کی کچھ منتخبہ خواتین کے حوالے کردیں گے۔
آج کی ’من کی بات‘ پروگرام میں وزیر اعظم نے ملک کے مختلف حصوں میں پائے جانے والے جانوروں اور پیڑ پودوں کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایشیائی ببر شیر، Hangul، Pygmy Hog اور Lion Tailed Macaque جیسے جانور دنیا میں بھارت کے علاوہ کہیں نہیں پائے جاتے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بہت سے جانوروں کو دیوی دیوتاؤں کی سواری کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔