آکاشوانی اور دوردرشن کَل کرتویہ پتھ سے 76 ویں یومِ جمہوریہ کی پریڈ کی رواں نشریات کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ یہ نشریات آکاشوانی اور دوردرشن کے پورے نیٹ ورکس اور WAVES OTT پلیٹ فارم سے سُنی اور دیکھی جا سکیں گی۔
اطلاعات و نشریات کے سیکریٹری سنجے جاجو نے کَل، کرتویہ پتھ پر اِس سلسلے میں، آکاشوانی اور دوردرشن کی طرف سے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ×