امورِ خارجہ کے وزیر مملکت Pabitra Margherita نے کل رات ایران کے شہر مشہد سے ایک خصوصی پرواز کے ذریعے نئی دلی پہنچنے والے 285 بھارتی شہریوں کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن سندھو کے تحت اب تک ایران سے ایک ہزار 713 بھارتی شہریوں کو واپس لایا جا چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگلے دو دن کے دوران ایران سے مزید 2 سے 3 پروازوں کے پہنچنے کا پروگرام ہے۔ جناب مارگریٹا نے مزید کہا کہ وزارت خارجہ ایران اور اسرائیل میں مقیم تمام بھارتی شہریوں سے لگاتار رابطے میں ہے۔
جاری آپریشن سندھو کے ایک حصے کے طور پر، ایران میں بھارتی سفارت خانہ بڑی تعداد میں بھارتی شہریوں کو خطرے والے علاقوں سے ملک کے اندر نسبتاً محفوظ علاقوں میں منتقل کرنے اور انھیں بحفاظت نکالنے میں مدد فراہم کر رہا ہے۔ ایران میں مقیم بھارتی شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ایمرجنسی ہیلپ لائن اور نئی دلی میں وزارت خارجہ کی جانب سے قائم کردہ 24 گھنٹے ساتوں دن کام کرنے والے کنٹرول روم کے ذریعے تہران میں بھارتی سفارتی خانے کے ساتھ رابطے میں رہیں۔
تہران میں بھارتی سفارت خانے کے ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبرز ہیں:
پلس نو آٹھ نو ایک دو آٹھ ایک صفر نو ایک ایک پانچ
اور
پلس نو آٹھ نو ایک دو آٹھ ایک صفر نو ایک صفر نو