آپریشن سندھو کے تحت کَل شام ایک خصوصی پرواز کے ذریعہ کُل 290 بھارتی شہری اور سری لنکا کا ایک شہری ایران کے شہر مشہد سے نئی دلّی پہنچے۔ ان لوگوں کو ایران سے بحفاظت واپس لایا گیا ہے۔ نئی دلّی پہنچنے پر اِن لوگوں نے بھارت سرکار کا شکریہ ادا کیا۔ وزارت خارجہ نے بتایا کہ اس کے ساتھ ہی اب تک کُل 2003 بھارتی شہریوں کو بحفاظت ایران سے واپس لایا جاچکا ہے۔ اس دوران 161 مسافروں پر مشتمل پہلا جتھا آج اُردن کی راجدھانی عمان سے دلّی پہنچے گا۔ اِن لوگوں کو اسرائیل سے بحفاظت نکال کر سڑک کے راستے عمان منتقل کیا گیا تھا۔×
Site Admin | June 24, 2025 10:11 AM | operation sindhu
آپریشن سندھو کے تحت 290 بھارتی شہری اور سری لنکا کا ایک شہری نئی دلی پہنچ گئے ہیں۔
