آپریشن سندھو کے تحت خصوصی پروازوں کے ذریعے اب تک چار ہزار چار سو پندرہ بھارتیہ شہریوں کو وطن واپس لایا جا چکا ہے۔ ان میں سے تین ہزار 597 کو ایران اور 818 افراد کو اسرائیل سے بحفاظت ملک واپس لایا گیا۔
ایک بیان میں وزارتِ خارجہ نے کہا کہ 14، OCI کارڈ رکھنے والے 9 نیپالی شہری، 4 سری لنکا کے شہری اور ایک بھارتی شہری کی ایرانی شریکِ حیات کو بھی ایران سے بھارت لایا گیا ہے۔ وطن واپس لائے گئے بھارتیہ شہریوں میں ایک ہزار پانچ سو خواتین اور 500 بچے شامل ہیں۔x