چیئرمین وی نارائنن اسروکے نے کہا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران سبھی بھارتی مصنوعی سیارے دن رات سرگرم رہے اور ضروریات کی تکمیل کی۔ نئی دلّی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، جناب نارائنن نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ کس طرح ISRO بھارت کو ٹیکنالوجی کے اعتبار سے مستحکم کررہا ہے، مقامی اشیاء اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کو فروغ دے رہا ہے اور خلائی کاروبار کو آگے بڑھا رہا ہے تاکہ ملک کو خلاء کے شعبے میں ایک عالمی رہنما بنایا جاسکے۔ تقریب میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے، فوج کے سربراہ جنرل اوپیندر دیویدی نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ کس طرح بھارت کی مسلح افواج ملک میں تیار کردہ ساز و سامان، برآمدات اور جدت طرازی کے ذریعے ترقی میں مدد کررہی ہے۔ ساتھ ہی سلامتی اور ملک کو خود کفیل بنانے میں بھی تعاون فراہم کررہی ہے۔ فوج کے سربراہ نے کہا کہ ہمارے طریقے بدلتے رہیں گے کیونکہ دشمن بھی اپنی ٹیکنالوجی کو فروغ دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اِس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ ہماری ٹیکنالوجی دشمن کی ٹیکنالوجی کے اثرات کو شکست دینے کیلئے تیار رہے۔
Site Admin | September 9, 2025 2:56 PM
آپریشن سندور کے دوران سبھی بھارتی مصنوعی سیارے دن رات سرگرم رہے اور ضروریات کی تکمیل کی: وی نارائنن
