حکومت، آپریشن سندور کے تناظر میں پاکستان کی طرف سے کی جانے والی دہشت گردی کے خلاف بھارت کا موقف پیش کرنے کیلئے مختلف ممالک میں کثیر پارٹی وفود روانہ کر رہی ہے۔ یہ سات وفود، اس مہینے کے آخر میں اقوام متحدہ سلامتی کونسل اراکین سمیت کلیدی شراکت دار ممالک کا دورہ کریں گے۔ اِن وفود میں مختلف سیاسی جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ، سرکردہ سیاسی شخصیات اور ممتاز سفارتکار شامل ہوں گے۔
پیش ہے ایک رپورٹ۔ V-C Bhanu
سبھی پارٹیوں پر مشتمل یہ وفود ہر طرح کی دہشت گردی سے لڑنے کے بھارت کے قومی عزم اور اتفاق رائے کو پیش کریں گے۔ ساتھ ہی یہ وفود دہشت گردی کے تئیں بھارت کے قطعی برداشت نہ کرنے کے پیغام کو بھی دنیا تک پہنچائیں گے۔ اِن سات وفود کی قیادت کانگریس رکن پارلیمنٹ ششی تھرور، BJP رکن پارلیمنٹ روی شنکر پرساد، JDU رکن پارلیمنٹ سنجے کمار جھا، BJP رکن پارلیمنٹ Baijayant پانڈا، DMK رکن پارلیمنٹ کنی موڑھی کروناندھی، NCP رکن پارلیمنٹ سُپریا سُولے اور شیو سینا رکن پارلیمنٹ شری کانت ایکناتھ شندے کریں گے۔ اس پہل کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ یہ سات آل پارٹی وفود دہشت گردی کے تئیں بھارت کے قطعی برداشت نہ کرنے کے مشترکہ پیغام کو پھیلائیں گے، جو پارٹی اختلافات سے بالاتر ہوکر قومی اتحاد کی طاقت کا مظہر ہوگا۔ اس دوران کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے پانچ اہم راجدھانیوں کیلئے ایک کُل جماعتی وفد کی قیادت کرنے کیلئے انہیں مدعو کئے جانے پر مرکز کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب بات قومی مفاد کی ہوتی ہے اور اُن کی خدمات کی ضرورت ہوتی ہے، تو وہ ہمیشہ دستیاب رہیں۔
نئی دلّی سے بھانو پرتاپ سنگھ کی رپورٹ کے ساتھ اردو خبروں کیلئے میں ……
اس دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے BJP کے رکن پارلیمنٹ روی شنکر پرساد نے کہا کہ اس اقدام سے وزیراعظم نریندر مودی کی دور اندیشی کی عکاسی ہوتی ہے۔ ذمہ داری قبول کرتے ہوئےNCP کی رکن پارلیمنٹ سپریا سولے نے وزیراعظم نریندر مودی، پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو اور داخلی امور کی وزارت کے تئیں اپنے تشکر کا اظہار کیا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں NCP کی رکن پارلیمنٹ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی سے لڑنے کا بھارت کا موقف، قابل فخر، مضبوط اور غیر متزلزل ہے۔×