June 3, 2025 3:58 PM

printer

آپریشن سندور کے تحت دہشت گردی کے خلاف اُس کے اصولی اور پُرعزم موقف کے عین مطابق، کثیر جماعتی وفود، دنیا کے ملکوں کے دورے کررہے ہیں۔

آپریشن سندور کے تحت بھارت کی طرف سے جاری کوششوں کے طور پر اور دہشت گردی کے خلاف اُس کے اصولی اور پُرعزم موقف کے عین مطابق، کثیر جماعتی وفود، دنیا کے ملکوں کے دورے کررہے ہیں۔

BJP ممبر پارلیمنٹ Baijayant Panda کی قیادت والا وفد، الجیریا، سعودی عرب، کویت اور بحرین کے کامیاب دورے کے بعد آج صبح وطن واپس آگیا۔ وفد کی مزید دو ٹیمیں آج دیر گئے واپس آجائیں گی۔ نئی دلّی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے Baijayant Panda نے اِس دورے کو نہایت کامیاب قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جن ملکوں کا دورہ کیا گیا ہے، انہوں نے دہشت گردی کے خلاف واضح اقدام کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ملک بھارت کی تشویش کو سمجھتے ہیں اور انہیں مزید کسی وضاحت کی ضرورت نہیں ہے۔

وفود نے اپنے دورے میں کسی بھی شکل میں دہشت گردی کو ہرگز برداشت نہ کرنے کا بھارت کا مضبوط پیغام دیا۔

اِسی دوران کانگریس ممبر پارلیمنٹ ششی تھرور کی قیادت والے کُل پارٹی وفد نے، برازیل میں سینئر رہنماؤں اور افسران سے، اعلیٰ سطح کی میٹنگز کی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔