آپریشن سندور کی کامیابی کے موقع پر، قوم، بھارتی فوجیوں کی بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔آکاشوانی نیوز دفاعی افواج کو خراج تحسین کے طور پر خصوصی نشریہ پیش کررہا ہے۔ آج ہم اس کے تحت پرم ویر چکر یافتہ نائب صوبیدار باناسنگھ کی بہادری کو یاد کریں گے۔
جموں کے رہنے والے نائب صوبیدار بانا سنگھ نے جنوری 1969 میں آٹھویں جموں وکشمیر لائٹ انفنٹری میں شمولیت اختیارکی۔ جون 1987 میں ان کے ڈویژن کو سیاچین میں تعینات کیاگیا۔ اس دوران یہ دیکھاگیاکہ علاقے میں پاکستانی درانداز بڑی تعداد میں گھس آئے ہیں۔علاقے کو دراندازوں سے خالی کرانا ضروری تھا اور اس کام کیلئے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی گئی۔نائب صوبیدارباناسنگھ نے خودکو اس فورس کیلئے رضاکارانہ طور پر پیش کیا۔پاکستانی دراندازی ساڑھے چھ ہزار میٹر کی بلندی پر ہوئی تھی۔ نائب صوبیدارباناسنگھ نے انتہائی مشکل اور دشوار گزار راستے کا استعمال کرتے ہوئے بہادری اور شجاعت کے ساتھ ٹاسک فورس کی قیادت کی۔ اس دوران دستی بموں کا استعمال کرتے ہوئے نائب صوبیدار باناسنگھ نے ہرخندق کو دراندازوں سے آزاد کیا۔ انہوں نے اپنی ٹیم کو اپنی بہادری اور قیادت سے متاثر کیا۔ اس بے مثال قیادت اور منفرد بہادری کیلئے نائب صوبیدار باناسنگھ کو پرم ویر چکر سے نوازاگیا۔ قوم ان کی شجاعت کو سلام پیش کرتی ہے۔