May 14, 2025 11:04 PM

printer

آپریشن سندور کی کامیابی کے بعد بھارت کی مسلح افواج کے اعزاز میں ملک گیر سطح پر ایک ترنگا یاترا جاری ہے

پہلگام دہشت گردانہ حملے کے جواب میں شروع کئے گئے آپریشن سندور کی کامیابی کے بعد بھارت کی مسلح افواج کے اعزاز میں ملک گیر سطح پر ایک ترنگا یاترا جاری ہے

پہلگام دہشت گردانہ حملے کے جواب میں شروع کئے گئے آپریشن سندور کی کامیابی کے بعد بھارت کی مسلح افواج کے اعزاز میں ملک گیر سطح پر ایک ترنگا یاترا جاری ہے۔ BJP کی جانب سے شروع کی گئی اِس 11 روزہ مہم کا مقصد تمام خطوں اور تمام سماجوں تک قومی فخر اور اتحاد کو فروغ دینا ہے۔

لداخ کے شہر لیہہ میں BJP حامیوں نے ترنگے اور نعروں کے ساتھ ریلی نکالی۔ لکھنؤ میں اترپردیش کے وزیرِ اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پاکستان کی دہشت گردی کی حمایت کی یہ کہہ کر مذمت کی کہ اِسے خود اپنی تنزلی کا سامنا کرنا ہوگا۔

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے ممبئی میں جھنڈی دکھاکر ایک ریلی کو روانہ کیا۔ انہوں نے بھارت کے جواب کو ایک مضبوط اور جامع اسٹرائیک قرار دیا۔

نائب وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے نے تھانے میں ایک علیحدہ مارچ نکالا۔ تمل ناڈو کے تھرو وَناّ مَلائی میں بھی ترنگا یاترائیں نکالی گئیں، جہاں کاروباری افراد نے حب الوطنی پر مبنی ایک ریلی کی قیادت کی۔

بہار کے شہر پٹنہ میں نائب وزیر اعلیٰ سَمراٹ چودھری اور BJP کے ریاستی صدر دلیپ جیسوال نے تمام سیاسی حلقوں سے وابستہ شہریوں کے ساتھ مل کر مسلح افواج کو سلامی پیش کی۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔