July 21, 2025 2:55 PM

printer

آپریشن سندور پر بحث سمیت مختلف معاملات پر اپوزیشن ارکان کی نعرے بازی کے تناظر میں لوک سبھا کی کارروائی 2 بجے تک کیلئے ملتوی کردی گئی ہے

آپریشن سندور پر بحث سمیت مختلف معاملات پر اپوزیشن ارکان کی نعرے بازی کے تناظر میں لوک سبھا کی کارروائی 2 بجے تک کیلئے ملتوی کردی گئی ہے۔ پہلی بار ملتوی ہونے کے بعد دن میں 12 بجے جب ایوان کی کارروائی دوبارہ شروع ہوئی تو کانگریس، سماج وادی پارٹی، DMK اور دیگر پارٹیوں کے اپوزیشن ارکان نعرے بازی کرتے رہے اور ایوان کے وسط میں آگئے۔ صدر نشیں نے بار بار اپوزیشن ارکان سے اپیل کی کہ وہ اپنی اپنی سیٹوں پر چلے جائیں اور وقفہئ صفر کی کارروائی میں حصہ لیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔