May 12, 2025 3:49 PM

printer

آپریشن سندور سے فوجی اور غیر فوجی وسیلوں کے امتزاج کے ذریعے ملک کی فوجی اور کلیدی طاقت کی نمایاں عکاسی ہوئی ہے

آپریشن سندور سے فوجی اور غیر فوجی وسیلوں کے امتزاج کے ذریعے ملک کی فوجی اور کلیدی طاقت کی نمایاں عکاسی ہوئی ہے۔ اِس کثیر رخی کارروائی کے ذریعے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تہس نہس کیا گیا، پاکستانی جارحیت پر لگام لگائی گئی اور دہشت گردی کو بالکل برداشت نہ کرنے کی بھارت کی پالیسی کو مزید تقویت ملی۔

بھارت نے اپنی متوازن جوابی کارروائی کے ذریعے پاکستان کے دہشت گردی کے ڈھانچے کو عالمی سطح پر بے نقاب کردیا ہے۔ آپریشن سندور کے تحت درستگی اور پیشہ ورانہ فوجی کارروائی سے بھارت نے پاکستان میں کئی دہشت گردانہ اور فوجی ٹھکانوں کو تہس نہس کیا اور 100 سے زیادہ دہشت گرد مارے گئے۔ 9 اور 10 مئی کی درمیانی رات کو بھارت نے، جو جوابی فوجی کارروائی کی، اُس سے اِس طرح کا پہلا واقعہ پیش آیا ہے کہ جب ایک ملک نے ایٹمی طاقت والے دوسرے ملک کے فضائیہ کے کیمپوں کو نقصان پہنچایا۔ تین گھنٹے کے اندر ہی نور خان، رفیقی، مرید، سیالکوٹ اور جیکب آباد سمیت فضائیہ کے 13 اڈوں پر حملہ کیا گیا۔ بھارت نے معاشی اور سفارتی اعتبار سے پاکستان کو کامیابی کے ساتھ الگ تھلگ کردیا۔ دریائے سندھ سے متعلق آبی معاہدے کو معطل کرنے، بھارت میں رہنے والے سبھی پاکستانی شہریوں کے ویزا منسوخ کرنے اور پاکستانی فنکاروں پر مکمل پابندی عائد کرنے جیسے اقدامات سے دہشت گردی کو بالکل برداشت نہ کرنے کے بھارت کے موقف کو مزید تقویت ملی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔