آٹھ کلیدی صنعتوں کے مشترکہ اشاریے کے مطابق ملک کے بنیادی ڈھانچے کی پیداوار میں پچھلے سال کی اسی مدت جولائی مہینے کے مقابلے میں 2 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔ تجارت اور صنعت کی وزارت کی جانب سے آج جاری کردہ عارضی اعداد و شمار کے مطابق اسٹیل، سیمنٹ، کھاد اور بجلی پر مشتمل ملک کے چار کلیدی شعبوں نے پچھلے مہینے مثبت شرح نمو درج کی۔ اسٹیل کی پیداوار میں 12 اعشاریہ آٹھ فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا، سیمنٹ کی پیداوار میں 11 اعشاریہ سات فیصد کا اضافہ ہوا، جبکہ کھاد کی پیداوار میں دو فیصد اور بجلی کی پیداوار میں آدھا فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔
اِس کے برعکس کوئلے کی پیداوار میں 12 اعشاریہ تین فیصد کی گراوٹ، جبکہ قدرتی گیس کی پیداوار میں تین اعشاریہ دو فیصد کی گراوٹ درج کی گئی۔ اِسی طرح خام تیل کی پیداوار میں ایک اعشاریہ تین فیصد، جبکہ پیٹرولیم ریفائنری کی پیداوار میں ایک فیصد کی کمی درج کی گئی۔ x